لکھن، 25جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئرلیڈراورممبرپارلیمنٹ ونے کٹیارکے تبصرے کی مخالفت میں کانگریس کی اسٹارپرینکاگاندھی نے کہا ہے کہ ہاں وہ صحیح ہے،اگر وہ میری مضبوط، بہادر اور خوبصورت ساتھیوں میں یہی دیکھتے ہیں توصحیح ہے،کیونکہ انہوں نے یہاں تک پہنچنے میں ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔انہوں نے ہندوستان کی آدھی آبادی کیلئے بی جے پی کی سوچ کو بے نقاب کر دیا ہے۔اس سے پہلے ونے کٹیار نے پرینکا گاندھی کو لے کر اپنے متنازعہ بیان میں کہا تھا کہ لوگ ان کو لے کر بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ پرینکا گاندھی اتنی بھی خوبصورت نہیں ہیں، جتنا پروپیگنڈہ کیاجاہاہے۔ہندوستان کی سیاست میں پرینکا گاندھی سے زیادہ خوبصورت خواتین ہیں۔پرینکا گاندھی کو کانگریس کاکااسٹارپرچار بنائے جانے پر کٹیار نے کہا تھا کہ پرینکا گاندھی سے زیادہ خوبصورت خواتین اسٹارپرچارک بھی ہیں۔اب توکئی ہیروین اورماڈلس بھی سیاسی جماعتوں کی تشہیر کرتی ہیں۔ونے کٹیار نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ بی جے پی میں پرینکاگاندھی سے زیادہ خوبصورت خواتین لیڈر ہیں۔کٹیار نے کہا کہ بی جے پی میں اسمرتی ایرانی ہیں جو زیادہ خوبصورت ہیں اور زیادہ بھیڑ اکٹھا کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں خوبصورت خواتین لیڈران کی کوئی کمی نہیں ہے، جہاں سے پارٹی انہیں کھڑا کر دے گی، وہ زیادہ سے زیادہ ووٹ لے آئیں گی۔